جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں بمباری؛ حماس کا اسرائیل کیساتھ مذاکرات دستبردار ہونے کا اعلان

14 جولائی, 2024 18:45

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں محفوظ قرار دیئے گئے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے بعد مذاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

مزاحمتی تنظیم حماس کے سرپراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت نے مذاکرات کی آڑ میں محفوظ قرار دیئے گئے غزہ کے علاقے المواسی کیمپ پر بمباری کرکے معصوم فلسطینیوں کو قتل کیا، اس لیے امن معاہدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امن مذاکرات کرنے والے ثالث فریقوں قطر اور مصر کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، صہیونی فوج کیخلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: محفوظ قرار دیئے علاقے میں اسرائیل کی بمباری، 71 فلسطینی شہید!

دوسری جانب المواسی کیمپ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں اور متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 38 ہزار 439 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top