جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دو اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

24 اکتوبر, 2023 10:37

حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی دیدی، دونوں خواتین کی عمریں تقریباً 80 برس ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کو رفاہ کراسنگ سے اسرائیل منتقل کردیا گیا جس کی اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق رہا ہونی والی دونوں خواتین کے شوہر تاحال یرغمال ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اس سے پہلے امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کو بھی رہائی دے چکی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

 یہ پڑھیں : اسرائیل کاغرور خاک: غزہ پر زمینی حملہ حماس نے پسپا کر دیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top