جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس اسرائیل جارحیت ختم کرنے کیلئے کسی بھی بات چیت کیلئے تیارہے:اسماعیل ہنیہ

14 دسمبر, 2023 10:16

 

سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس غزہ اورمغربی کنارے میں سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کے مسققبل کی بات چیت میں حماس کو شامل کیاجانا چاہیے،جنگ کے بعد غزہ میں ایسا انتظام جس میں حماس نہ ہو ، ایک فریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل جارحیت ختم کرنے کیلئے کسی بھی بات چیت کیلئے تیارہے، حماس غزہ اورمغربی کنارے میں سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے تیار ہے۔

سربراہ حماس نے کہا کہ جنگجو ثابت قدم ہیں اور اسرائیلی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچارہے ہیں،بین الاقوامی اداروں کیساتھ ملکر امداد کو تیز کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حماس یو این سیکریٹری جنرل کے جنگ بندی کے مطالبے پر شکر گزار ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اٹھارہ ہزار 682 سے متجاوز ہوچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری نہ رکی،بڑی تعداد میں فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top