جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے نئے سربراہ مقرر

07 اگست, 2024 01:27

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو سیاسی ونگ کا سربراہ منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ 31 جولائی کو حماس کے سابق سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اسماعیل ہنیہ نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

اب حماس نے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے برف یحییٰ سنوار تنظیم کے سیاسی دفتر کی سربراہی کریں گے۔

اس اعلان کے چند منٹ بعد حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے ہیں۔

کئی دہائیوں سے اسرائیل کے خلاف سرگرم سنوار غزہ میں روپوش ہیں جب کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں قتل کرنے کی کافی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج اور حکام نے یحییٰ سنوار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک ہیں۔

مزید پڑھیں:

غزہ جنگ نے اسرائیل کو کمزور کردیا ہے، حسن نصر اللہ

یرغمالیوں کی رہائی؛ حماس نے نیتن یاہو، خفیہ ایجنسی میں اختلافات پیدا کردیے

حماس کے نئے سربراہ کے طور پر یحییٰ سنوار کی تقرری تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے کچھ دنوں بعد سامنے آئی ہے۔

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والے 61 سالہ سنوار کو 2017 میں غزہ میں حماس کا رہنما منتخب کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top