جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس کا اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ‘قیدی’ بنانے کا دعویٰ

26 مئی, 2024 14:59

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان عز الدین القاسم بریگیڈ ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ تنظیم کے جنگجوؤں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگا کر حملہ کیا اور پھر متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ انہیں قیدی بھی بنا لیا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترجمان نے پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے فوجیوں کو قیدی بنانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد سمیت 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top