جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

22 دسمبر, 2019 20:39

کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 50 روپے کا اضافہ

تاہم اسی مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1150 روپے اور دس گرام سونا 985 روپے مہنگا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1478 ڈالر ہو گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top