جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ اور جھڑپیں 8 طالبان ہلاک

08 مئی, 2019 13:42

کابل : افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے اور جھڑپوں میں 8 طالبان ہلاک متعدد زخمی جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ کیپیساکے ضلع نجرا میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو طالبان ہلاک، جبکہ انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی

دریں اثناء افغان صوبہ فاراہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف حملوں اور اسکے نتیجے میں ہونیوالی جھڑپوں میں 6 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، فورسز نے ضلع خاکی سافیر سے  4 طالبان کو حراست میں لیکر ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top