جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلڈ کمیشن کے کہنے کے باوجود حکومت نے ڈیمز نہیں بنائے: سراج الحق

28 اگست, 2022 16:34

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیش گوئیوں کے باوجود کوئی انتظام نہیں کیا، فلڈ کمیشن نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر ڈیمز بنائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 15 ہزار ورکرز سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کام میں مصروف ہیں، 45 کروڑ روپے کا سامان ہمارے ورکرز نے سیلاب متاثرین کو دیا ہے، ڈاکٹرز 20 ہزار سے زائد متاثرین کا علاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کیلئے 10ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان

سراج الحق کا کہنا تھا گزشتہ حکومتوں نے ڈیمز بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی، پوری قوم کو متحد ہونے اور ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر قوم کو بچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیش گوئیوں کے باوجود کوئی انتظام نہیں کیا، فلڈ کمیشن نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر ڈیمز بنائے، فلڈ کمیشن کی سفارشات پر عمل کرتے تو ہمیں اتنا نقصان نہ ہوتا، جاگیر داروں نے اپنی زمین بچانے کیلئے بند باندھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top