ہفتہ، 29-جون،2024
( 23 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 29-جون،2024

EN

حکومتی کابینہ کا ضرب عضب، وردالفساد کے بعد ’عزم استحکام‘ کی منظوری

25 جون, 2024 13:02

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جب کہ قومی ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ایپکس کمیٹی کی جانب سے اعلان کیے جانے والے آپریشن عزم استحکام کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام ماضی کے آپریشن کی طرح نہیں ، آپریشن عزم استحکام میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن عزم استحکام کے تحت شر پسند عناصر کیخلاف انٹیلی جنس بیس کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:آپریشن ’عزم استحکام‘ کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ ٹھیک نہیں: وزیر دفاع

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کابینہ اجلاس میں کہا کہ آپریشن عزم استحکام پر ابہام یا قیاس آرائیاں ہورہی ہیں لیکن واضح کردوں یہ آپریشن دیگر آپریشنز کی طرح نہیں ہے یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا جس میں کسی کو کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ ٹھیک نہیں یہ آپریشن دہشتگردی کیخلاف ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس میں انسداد دہشتگردی کیلئے آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دی گئی تھی تاہم تحریک انصاف کی جانب سے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top