جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

22 اگست, 2024 14:59

حکومت پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981ویں سالانہ عرس کے موقع پر 26 اگست کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی سطح پر عام تعطیل کا اطلاق لاہور کے تمام سرکاری دفاتر پر ہوگا، سوائے پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے ملحقہ محکموں اور ریجنل دفاتر شامل نہیں ہونگے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے تین روزہ 981 ویں عرس کی تقریبات 24 سے 26 اگست تک منعقد ہوں گی۔

محکمہ اوقاف کو زائرین کے لئے لنگر کے وسیع انتظامات اور دیگر تقریبات کے لئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری اوقاف نے عرس کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عرس 24 سے 26 اگست 2024 تک ہفتہ، اتوار اور پیر کو اپنے آستانہ میں منعقد ہوگا جس کا باضابطہ افتتاح نائب وزیر اعظم پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top