بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں 26 فیصد کمی ہوئی، وفاقی وزیر خزانہ کا انکشاف

30 جون, 2024 15:28

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گئی جس کا مطلب مہنگائی میں 26 فیصد کمی ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک مین معاشی استحکام آرہاہے، حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، نئے مالی سال میں جانے سے پہلے کوشش تھی کہ ہم سارا بیک لاگ ختم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ 9 بلین ڈالرز ہیں، عالمی بینک نے داسو منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ، معاشی استحکام سے غیر ملکی اداروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر 9300 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کر لے گا ، 3سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 12 فیصد پر لے کرجارہے ہیں ،توانائی اور پیٹرولیم کے شعبوں میں اصلاحات کر یں گے ، معیشت میں بہتری کو پائیدارمعاشی استحکام کی طرف لے کر جانا ہے ، ایف بی آر اصلاحات ضروری ، ٹیکس چوری کو روکنا پڑے گا۔

’آئی ایم ایف پروگرام کو آگے لیکر جارہے ہیں‘

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگر ام کو آگے لے کر جارہے ہیں ، کو ئی شک نہیں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھا ہے ، معاشی صورتحال بہتر ہوتے ہی تنخوا ہ دار طبقہ کو ریلیف دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ 2010میں آخری این ایف سی ایوارڈ ہو ا تھا ، صوبوں سے بات کی ریونیو اور اخراجات کو آگے لے کر چلیں ،  صوبوں سے متعلق اخراجات صوبے خود اٹھائیں ، پی ایس ڈی پی میں موجود منصوبے وفاق حکومت کو مکمل کر نے چاہئیں۔

’بجلی کی چوری روکنے کیلئے اسٹرکچرل ریفارمز جاری ہیں‘

وزارت توانائی کے مطابق 600ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے ، آؤٹ سورسنگ اور پر ائیو یٹا ئزیشن پر کام ہو رہا ہے ، اسٹرکچرل ریفارمز جاری ہیں ، یہ بجٹ کا حصہ نہیں ، سپر ٹیکس ایک سال کیلئے لگانے کا کہا جاتا ہے۔

’ایف بی آر حکام اور ٹیکس پیئرز دونوں چوری میں ملوث ہیں‘

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چوری میں ایف بی آر حکام ، ٹیکس پیئرز دونوں ملوث ہیں ، ٹیکس وصولی کا طریقہ کار آسان بنادیں تو آگے بڑھ سکتے ہیں ،ایف پی سی سی آئی کا مشکور ہوں انہوں نے آسان طریقہ کار بتایا۔

انکا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے 2022کہا تھا ریٹیلرز پر ٹیکس لگایا جائے وہ لگ جانا چاہیے تھا ،22ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے جن پر جولائی سے ٹیکس لگنے جارہاہے ، یہ نہیں ہو سکتا نان فائلز ٹیکس اسکیم سے باہر رہے ، یہ کہنا ایڈیشنل سیکٹرز کی طرف نہیں جارہے تو ان کی طرف بھی جائیں گے ، میں نان فائلر ہوں تو ضرور سوچنا چاہیے کہ ٹیکس فائل کر نا ہے۔

حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے جب کہ زراعت اور آئی ٹی ہمارے گروتھ سیکٹرز ہیں، وزرا سیلری نہیں لے رہے ، اپنے یو ٹیلٹی بلز بھی خود ادا کرر ہے ہیں، پنشن بجٹ کاحصہ نہیں تھا لیکن ای سی سی میں اس پر گفتگو ہو ئی ،تعمیراتی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ایف بی آر میں جتنا انسانی عمل دخل کم ہو گا کرپشن کم ہوگی ، سی پیک ٹو کے تحت پاکستان میں بر آمدات بڑھیں گی۔

پیٹرولیم ڈیو لپمنٹ لیوی نہیں بڑھانے جارہے ، پیٹرولیم ڈیو لپمنٹ لیوی میں اضافے کا اطلاق ابھی نہیں کر رہے ، پیٹرولیم ڈیو لپمنٹ لیوی کو 70 روپے پر ابھی نہیں لے کر جارہے ہیں ، 2700ارب روپے ٹیکس کیسز کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت فیصلہ ہے، بلوم برگ

ان کا کہنا تھا کہ جو کام ہمارا کرنے کا ہے کہ لیکجز کو، کرپشن کو، چوری کو کیسے بند کرنا ہے تو اس معاملے پر ٹھوس اقدامات لیے جارہے ہیں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے، اس کا مقصد یہ ہے اب لوگ موبائل ایپ پر سب کام ہورہا ہے، یہی مقصد ہے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا کہ جتنے کم لوگ اس عمل میں شامل ہوں گے اتنی ہی کرپشن کم ہوگی، یف بی آر حکام اور ٹیکس دہندہ گان دونوں چوری میں ملوث ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top