منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

16 فروری, 2024 15:43

وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا پرانا فیصلہ منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔

نگراں وفاقی کابینہ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

حکومت نے نجکاری کمیشن کو او جی ڈی سی ایل کے 3کروڑ 22لاکھ شیئرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے شیئرز کو ساورن ویلتھ فنڈز میں شامل کردیا ہے۔

اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا پرانا فیصلہ منسوخ کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

‎وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے بجائے نجی شعبےکو لانگ ٹرم کنسیشن پر دینے کی منظوری دی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں حیدرآباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی نجی شعبے کو دی جائے گی۔

لاہور اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2،2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ آئی ایف سی کو ٹرانزکشن ایڈوائزر مقررکرنے کی سفارش مسترد کردی گئی اور انہیں قانون پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top