جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا، نوٹیفکیشن جاری

16 ستمبر, 2024 08:40

وزیراعظم کی منطوری کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیترولیم مصنوعات میں کمی کے حوالے سے رات گئے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 250 روپے 10 پیسے جب کہ ڈیزل 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پیٹرولی  مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top