پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا فیصلہ

29 جون, 2024 12:47

وفاقی حکومت نے پیترولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس بل میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے اضافے کے بعد 70 روپے مقرر  کرنے کی ترمیم کی گئی ہے جس کی بدولت آئندہ مالی سال 1281 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

حکومت نے دیگر پیٹرولیم مصنوعات لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) اور مٹی کے تیل پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں مزید ترمیم کی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے فنانس بل میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر پی ایل بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس کے علاوہ ہائی آکٹین پیٹرول، لائٹ ڈیزل آئل اور ای 10 پیٹرول سمیت دیگر مصنوعات پر لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 75 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تاہم، کھانا پکانے کے مقاصد کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے اعلی مٹی کے تیل (ایس کے او) کے لئے پی ایل ریٹ 50 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top