جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

24 اگست, 2024 10:07

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی درخواست پر 26 اگست کو چہلم کے جلوسوں کے پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس چیف نے 8 اگست کو لکھے گئے خط میں سفارش کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے چہلم حضرت امام حسینؑ کے پرامن انعقاد کے لیے صوبے بھر میں درج ذیل تاریخوں اور اوقات کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے۔

کراچی کے ساؤتھ رینج میں 25 سے 27 اگست، ایسٹ رینج میں 26 اگست جبکہ کراچی پولیس کی ویسٹ رینج میں 25 سے 26 اگست تک پابندی عائد رہے گی۔

حیدرآباد اور ٹھٹھہ اضلاع میں یہ پابندی 25 اور 26 اگست سے نافذ رہے گی جبکہ میرپورخاص میں ڈبل سواری پر 26 سے 27 اگست تک پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ 26 اگست کو شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ کے پورے ضلع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے چہلم کے دوران سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈرونز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ چہلم حضرت امام حسینؑ صوبہ بھر میں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ انتہائی سخت سکیورٹی میں منایا جائے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top