جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کروڑوں روپے مقرر کرنے کا اعلان

24 اگست, 2024 08:37

کچے کے علاقے میں سندھ اور پنجاب حکومت نے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کے مطابق حکومت نے کچے میں موجود خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی جب کہ خطرناک ڈاکوؤں ے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تیسری کیٹگری کے ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جوابی کارروائی، مچھکا حملے کا مرکزی ملزم ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس میں 12 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

گزشتہ روز پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرکے رحیم یار خان میں پولیس پر حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top