بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

01 جولائی, 2024 09:42

اسلام آباد: حکومت نے یکم جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کا کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگی۔

مزید پڑھیں:آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر  اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن
وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 84 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جب کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں ورکنگ تیار کرلی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 14 جون کو پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top