پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کیلئے خوشخبری

05 جولائی, 2024 14:51

حکومت نے ایران جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں۔

محرم الحرام کے دوران تقریبا 60 ہزار زائرین پاکستان سے تفتان سرحد کے ذریعے ایران کا سفر کرتے ہیں جب کہ 50 سے 60 ہزار زائرین  سال کے باقی دنوں میں بذریعہ بس ہمسایہ ملک جاتے ہیں۔

حکومت نے زائرین کی سہولیات اور سکیورٹی کے لیے کوئٹہ سے تفتان تک 630 کلومیٹر کے راستے پر 1400 سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے نوک کنڈی اور دالبندین جب کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے (این ایچ اے) نے پڈک میں ریسٹ ایریاز کا قیام بھی کیا ہے۔

تفتان بارڈر پر ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد 14 سے بڑھا کر 20 کردی گئی، تین اضافی اسٹینڈ بائی کاؤنٹرز ہوں گے۔

زائرین کو تیز دھوپ سے بچانے کے لئے انتظار کی جگہوں پر شیڈز بھی نصب کردیے گئے ہیں۔

کوئٹہ سے تفتان تک کے 14 گھنٹے کے سفر میں اب یہ بہتر سہولیات شامل ہیں، زائرین نے سول انتظامیہ، پاک فوج، بلوچستان پولیس اور لیویز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top