جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سونا 77 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

04 جولائی, 2019 19:07

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 77 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

روان ہفتے جہاں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے وہیں سونے کی بڑھتی قیمت بھی تھم گئی ہے، ڈالر کی گرتی قیمت کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی ہوگئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1414 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی بے قدری کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت   کم ہوکر 77 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 66 ہزار 186 روپے ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top