جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 78 ہزار 100 روپے کا ہوگيا

05 جولائی, 2019 19:14

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ميں کاروبار کے اختتام پر کے ايس سی 100 انڈیکس میں380 پوائنٹس کمی کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 34190پوائنٹس پر بند ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر36 پیسے اضافے کے ساتھ156 روپے 92 پیسے کا ہوگیا ۔

پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں آج ملا جھلا رجحان ديکھا گيا ، آج سرمايہ کاروں کی جانب سے آئل اور گيس سيکٹر ميں سرمايہ کاری ديکھی گئ ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس380 پوائنٹس کمی سے 34190 کی سطح پر بند ہوا۔

صرافہ بازارميں سونے کی قیمت میں اضافہ بھی ہوا ہے، فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 78 ہزار 100 روپے کا ہوگيا، جبکہ دس گرام سونا 774 روپے کا اضافہ سے 66 ہزار 960 روپے پر بند ہوا

کرنسی مارکيٹ ميں کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کی سطح پر برقرار رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوکر 156.56 سے بڑھ کر 156.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top