جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

14 ستمبر, 2024 14:56

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 400 روپے مزید مہنگا ہو کر 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے کی نئی ریکارڈ بلندی پر جا پہنچا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 11 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2577 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جمعے کے روز 2900 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کے دام 2 لاکھ 65 ہزار 900 کی ریکارڈ بلندی پر جا پہنچے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top