جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سونا مزید مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

16 ستمبر, 2024 16:18

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور سونا آج مزید مہنگا ہو کر نئی ریکارڈ بلندی پر جا پہنچا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا آج  1700 روپے مہنگا ہوا ہے اور اس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1458 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 10 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2587 ڈالرز فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہفتے کے روز 400 روپے مہنگا ہو کر فی تولہ سونا 2 لالکھ 66 ہزار 300 روپے کی ریکارڈ بلندی پر جا پہنچا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top