جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

20 اگست, 2024 13:40

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے کے بعد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج ایک تولہ 700 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 2950 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 10 ڈالر اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2512 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا  اضافہ، وزارت نے کریڈٹ وزیراعظم کو دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کا نرخ 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top