ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

ملک میں سونا سستا ہوگیا

01 جولائی, 2024 14:36

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2850 روپے پر مستحکم ہے۔

اس  کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں 2 ڈالر گھٹ کر سونے کا نرخ 2324 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top