جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سونے کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

04 جنوری, 2020 21:59

کراچی: فی تولہ سونا مہنگا ہوکر  90 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1552 ڈالر کا ہوگیا، جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایرانی کمانڈر پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت  ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 90 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی نئے ریکارڈ کے ساتھ  77 ہزار 846 روپے پر پہنچ گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top