جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئے سال کے پہلے دن بڑی خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی

01 جنوری, 2020 20:32

کراچی : سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی حکومت نے بہت سی چیزیں مہنگی کی ہیں لیکن بری خبروں میں خوشی کی خبر یہ آئی ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔

2020 کے پہلے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1518 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں اور یہاں بھی سونا سستا ہوا ہے۔

بجلی 1 روپے 65 پیسے مہنگی، شہریوں نے فیصلہ مسترد کردیا: کوئٹہ

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 88 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 216 روپے سستا ہو کر 75 ہزار 574 روپے کا ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top