جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینیوں کی حمایت پر گولڈ میڈلسٹ مصری تیراک کو قتل کی دھمکی

19 اکتوبر, 2023 14:59

سامح جسے عبدالرحمن الارابی جنھوں نے گزشتہ ہفتے یونان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں مردوں کا 50 میٹر بٹر فلائی فائنل جیتا تھا،ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ ذہنی طور پر سخت ہے جس کے باعث جیت کا جشن منانا ان کے لیے مشکل ہے۔

23 سالہ مصری امریکی ریاست انڈیانا میں یونیورسٹی آف نوٹر ڈیم کی سوئمنگ اور ڈائیونگ ٹیم کا حصہ ہےانہوں نے آسٹریلیا کے آئزک کوپر اور امریکہ کے مائیکل اینڈریو کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا لیکن اس جیت کا جشن منانے سے انکار کردیا۔

یہ تمغہ جیتنے کے پانچ دن بعد سامح نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں کہا گیا کہ ناقدین نے ان پر "دہشت گردی کی حمایت” کا الزام لگایا ہے کیونکہ اس نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ "میںاس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ فلسطینوں کے لیے میری حمایت کی جڑیں تمام انسانی جانوں کی قدر پر مبنی ہیں ، فلسطین میں میرے بھائی اور بہنوں کو قتل کیا جا رہا ہے، اور مجھے صرف اس وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے کہ میں ان کی حمایت کے لیےکھڑا ہوں۔”

سامح فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غزہ کی جنگ سے متعلق خبریں اور تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔

مشہور سوئمنگ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سامح کی پہلے کی سوشل میڈیا پوسٹوں میں ایک پوسٹ میں ایک سیاسی کارٹون بھی شامل تھا جس میں فلسطینیوں اور یوکرینیوں کے مزاحمت کے مختلف تاثرات کو دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے سامح کے 50 میٹر کے فائنل مقابلے کو جیتنے سے دو روز قبل اسرائیل سوئمنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے ورلڈ ایکواٹکس تیراکی کی عالمی گورننگ باڈی کو خط لکھا ہے کہ وہ "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے تیراکوں کے خلاف کارروائی کرے”۔

 یہ پڑھیں : معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top