جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

17 دسمبر, 2019 21:32

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گر گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہونے کے بعد  155 روپے سے کم ہوکر 154 روپے 95 روپے پر بند ہوا، دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1479 ڈالر تک پہنچ گئی

جسے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی بینک پاکستان کو 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دے گا

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 85 ہزار روپے اور اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر  72 ہزار874 روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 980 پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی کسی تبدیلی کے بغیر 840 روپے20 پیسے پر برقرار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top