جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلیوں کی ہلاکت؛ حزب اللہ نے راکٹ حملے کا الزام مسترد کردیا

28 جولائی, 2024 18:34

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر ہوئے راکٹ حملوں میں ہلاک 12 اسرائیلیوں کی موت کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مجدل شمس واقعے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں تاہم صہیونی حکومت کی جانب سے ردعمل کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں گولان کی پہاڑیوں میں ایک فٹبال میدان پر راکٹ حملے میں کم از کم 12 اسرائیلی ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیلی صدر نیتن یاہو نے دورہ امریکا مختصر کرکے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملہ؛ 12 اسرائیلی ہلاک

اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے شہریوں کی اموات کا بدلہ ضرور لیں گے۔

مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دشمن لبنان کے اندر تفرقہ اور اختلافات بڑھانے کی مذموم کوشش کررہا ہے، ہم غاصب صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top