جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میرے جوتے غریب بچوں کو دے دینا ،شہید فلسطینی بچی کی وصیت نےدنیا کو ہلا کررکھ دیا

21 اکتوبر, 2023 10:54

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں غزہ کے اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت سامنے آگئی۔

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک بچوں اور عورتوں سمیت 4 ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیل کے اسپتال پر حملے میں کئی بچے بھی شہید ہوئے جن میں ایک بچی حیا بھی شامل تھی، حیا کی دلخراش وصیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہید فلسطینی بچی نے سادہ کاغذ پر لکھا کہ میری پاکٹ منی سے 45 شیکل میری ماں کو دیے جائیں، 5 شیکل میرے بھائی ہاشم اور 5 بہن ذینہ کو دیے جائیں، 5 شیکل دادی اور 5 پھوپھی کو دیے جائیں۔

شہید بچی نے اپنی وصیت کی آخری سطر میں لکھا کہ میرے جوتے صاف کرکے غریب بچوں کو دئیے جائیں۔

یہ پڑھیں : جمائما گولڈ اسمتھ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top