جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لڑکیوں، شادی شدہ خواتین کو فہد مصطفیٰ سے محبت ہوگئی، عتیقہ اوڈھو

16 ستمبر, 2024 13:00

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تم’ کے بعد لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کو اداکار فہد مصطفیٰ سے محبت ہو گئی ہے۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مقبول ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تم’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو کے دوران فہد مصطفیٰ کی ڈرامے میں اداکاری پر تبصرہ کیا تھا۔

عتیقہ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے ثابت کیا کہ وہ ایک سچے اداکار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے کردار میں جان ڈالی۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ نے نہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ ان کا ڈائیلاگ اسٹائل اور طرز عمل بھی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ اپنے کردار اور اداکاری کی وجہ سے ملک کی لڑکیوں کے ڈریم ہیرو بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ کو شوبز انڈسٹری میں 8 سال مکمل، یادگار کلپ وائرل

دوران شو عتیقہ نے بتایا کہ اس ڈرامے کے بعد لڑکیوں سمیت شادی شدہ خواتین کو بھی فہد مصطفیٰ سے محبت ہو گئی۔

واضح رہے کہ اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تم’ کے ذریعے 10 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top