جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گھوٹکی: سرکٹ ہاؤس میں فائرنگ، 2 رینجرز اہلکار شہید، 5 زخمی

30 نومبر, 2023 18:33

گھوٹکی: سرکٹ ہاؤس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

رینجرز حکام کے مطابق شہداء میں حوالدار محمد یونس اور سپاہی فہیم احمد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں گل محمد، آفاق احمد، ظفر اقبال، غلام مرتضیٰ اور غلام مصطفی شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھوٹکی سے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ میں مشترکہ کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

رینجرز اہلکاروں نے سرکٹ ہاؤس اور اسپتال کو سیل کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top