جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جرمنی: چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے خاتون پر حملہ کردیا

23 جولائی, 2023 11:14

برلن: جرمنی کے شہر برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ (Polar Bear) نے 32 سالہ خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے سفید ریچھ کے کھانے کے وقت پنجرے میں چھلانگ لگادی جس کے بعد پنجرے میں موجود ایک سفید ریچھ نے ان پر حملہ کردیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سفید ریچھ کے حملے میں خاتون کے جسم پر کئی زخم آئے تھے تاہم چڑیا گھر کے اہلکاروں نے فوری طور پر خاتون کو ریچھ کے پنجرے سے باہر نکال لیا تھا۔

Pictured: Shocking moment polar bear attacks woman who climbed into zoo  enclosure | Daily Mail Online

حکام کے مطابق اس وقت پنجرے میں پانچ ریچھ موجود تھے، ایک ریچھ کے حملے میں خاتون کے بازوؤں پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ عملے نے تمام ریچھوں کو الجھا کر خاتون کو حملے سے بچا لیا اور طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کا آپریشن کیا گیا۔

تاہم تفصیلات کے مطابق سفید ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون اس وقت اسپتال میں داخل ہیں تاہم ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top