جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل پر نسل کشی مقدمہ، عالمی عدالت کل فیصلہ سنائے گی

25 جنوری, 2024 12:48

غزہ: عالمی عدالت کل بروز جمعہ اسرائیل پر نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔

غزہ پر حملے میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا، جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور عدالتی فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ جائیں گی۔

جنوبی افریقن حکومتی ترجمان نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) جمعہ کے روز اس اہم سوال سے نہیں نمٹے گا کہ آیا اسرائیل نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی تباہ کن فوجی مہم کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کردیا

جنوبی افریقہ نے استدلال کیا کہ غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی جاری ہے، عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو معطل کرنے کی ہدایت کرے اور ساتھ ہی اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے اور اس میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top