جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی عدالت، اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کررہا ہے: جنوبی افریقہ

12 جنوری, 2024 10:13

جنوبی افریقہ نےعالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیلکے خلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا  کیس دائر کیا ہے۔
نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےکی سماعت میں جنوبی افریقا کےوکلا نے دلائل دیےہیں۔
جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سےکہناتھاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کررہا ہے،اور وہ اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔
جنوبی افریقہ نے کہا کہ اسرائیل ہر ہفتے 6ہزار بم گراتا ہے یو این او نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیا ہے، اسرائیل نے 3ماہ میں 23ہزار سے زائد فلسطینی شہری قتل کئےہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار350 سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ پڑھیں:غزہ میں ہلال احمر کی ایمبولینس پر میزائل حملہ،4افراد شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top