بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

غزہ میں ناکامی؛ نیتن یاہو نے فوج کو ذمہ دار ٹھہرادیا

16 جون, 2024 20:28

جنگی جرائم کی مرتکب صہیونی فوج کے سربراہ اور وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ناکامی کا ذمہ دار فوج کو ٹھہرا دیا۔

اسرائیلی چینل نیوز 13 نے اپنی رپورٹ انکشاف کیا کہ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا فوج کی طرف سے سیاسی حکام سے مشاورت کیے بغیر رفح میں عارضی جنگ بندی کا یکطرفہ اعلان نیتن یاہو کو آگاہ کرنے کے عمل میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فوج ہے جس کی حکومت ہے، ایسی حکومت نہیں جس کے پاس فوج ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی درندگی و موت کے سائے میں غزہ والوں کی عید، ویڈیو وائرل

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم الٹی صورت حال سے دوچار ہیں کہ جہاں فوج کابینہ کو چلاتی ہے، فوج کی جانب سے ایسا فیصلہ کیا گیا کہ جو ناقابل قبول ہے۔

ادھر عبرانی نیوز چینل کان نے کہا کہ غزہ کے جنوب میں جنگ بندی کے اعلان نے اسرائیل میں سیاسی اختلافات کو کشیدگی کی حد تک بڑھا دیا ہے اور اس وقت نیتن یاہو اور فوجی حکام کے درمیان سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top