جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ جنگ؛ اسرائیلی جنرل کی عرب ممالک کے ہم منصبوں سے خفیہ ملاقات

13 جون, 2024 19:08

غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے اسرائیلی جنرل سے عرب ممالک کے سربراہان کی خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

بحرین کی میزبانی اور امریکی سینٹکام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا کی نگرانی میں رواں ہفتے اسرائیلی رجیم کے جوائنٹ چیف اسٹاف کے سربراہ "ہرتزی ہالیوی” سے 4 عرب ممالک کی افواج کے سینئر کمانڈرز سے ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی بیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے سربراہان کے درمیان ملاقات "علاقائی سیکورٹی تعاون” کا جائزہ لینے کے مقصد سے ہوئی جس میں سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن کی افواج کے کمانڈرز اور صہیونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ ہرتزی ہالیوی نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس اور 30 ​​ڈرونز سے حملہ کردیا

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات غزہ کی جنگ سے متعلق علاقائی حساسیت کی وجہ سے منظر عام نہیں لائی گئی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملاقات سے امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی زیرنگرانی صیہونی رجیم اور مذکورہ عرب ممالک کے درمیان خفیہ فوجی تعاون کے شواہد ملتے ہیں جبکہ یہ عرب ممالک منافقانہ طرز عمل اپناتے ہوئے عرب عوام اور مسلم رائے عامہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ظاہری طور پر اسرائیل پر کھل کر تنقید کرتے ہیں اور غزہ پر صیہونی رجیم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن درپردہ اسرائیل کے ساتھ نہ صرف پینگیں بڑھاتے ہیں بلکہ غزہ کے بلکتے بچوں اور سسکستی ماؤں پر آگ برسانے کے لئے صیہونی درندوں کو فوجی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top