جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ جنگ نے اسرائیل کو کمزور کردیا ہے، حسن نصر اللہ

06 اگست, 2024 21:19

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہا۔

مزاحمتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قابض اسرائیل کی آدھے گھنٹے میں کیمیکل اور فوڈ فیکٹریوں کو تباہ کرسکتے ہیں، جو انہوں نے 34 برسوں میں بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت کے جوابی حملوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکا کی جانب سے ہتھیاروں کی تعیناتی امریکا کی منافقت اور اسرائیل کی اپنے دفاع میں عدم اہلیت کو ظاہر کرتی ہے،

مزید پڑھیں: قابض رہنما احمق اور دماغ کھوچکے ہیں! بدلے کیلئے تیار رہیں، حسن نصر اللہ

حسن نصر اللہ نے کہا کہ غزہ جنگ کے بعد پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہا، اس کا وقار اور فوجی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔ اگر غزہ کی مزاحمت کو شکست ہوئی تو فلسطین میں اسلامی، عیسائی مقدس مقامات ماضی کی بات ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

حزب اللہ کے رہنما کا کہنا ہے تھا کہ اسرائیل ایران سے خوفزدہ ہے، حماس مجاہد اسماعیل ہنیہ کی شہادت صہونیوں کیلئے کارنامہ تھا لیکن دشمن نے اس بیوقوفی سے اپنی پوزیشن کو مزید مشکل بنادیا ہے۔

حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر جنگ شروع کرنے کے بارے میں اسرائیل کا حساب مشکل اور پیچیدہ ہوگیا ہے، ہمارا ردعمل سخت اور موثر ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top