جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں انسانیت سوز بمباری؛ سعودی عرب بھی بول اٹھا

10 ستمبر, 2024 19:45

غزہ میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے المواصی خان یونس میں بمباری پر سعودی عرب نے بالاآخر اسرائیلی بمباری کی مذمت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں 41 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سعودی عرب کو اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا خیال آگیا۔

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ‘سیف زون’ پر بمباری کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی طرف سے ان جارحانہ خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا چاہیے اور صہیونی ریاست کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 40 فلسطینی شہید

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کیے جانے کے مسلسل جرم کو مسترد کرتی ہے، جو اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں تقریباً پچھلے ایک سال سے شروع کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری میں 40 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top