جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ : اسرائیلی بربریت جاری، مزید 165 فلسطینی شہید

29 جنوری, 2024 11:31

 

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرت کیمپ میں رہائشی عمارت پر بمباری کرکے 23 فلسطینیوں کی جان لے لی، الشاتی پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے گئے جہاں 10 فسلطینی جان گنوا بیٹھے۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اسرائیل کے مسسلسل حملوں کے باعث فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی میتوں کو قبرستان لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلکس کے احاطے میں ہی 35 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

یہ پڑھیں : غزہ: اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی، مزید 185 سے زائد فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top