ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکامی، کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ جمع کروادی

03 جولائی, 2024 16:32

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجوہات بیان  کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘خفیہ’ قرار دی گئی تفصیلی رپورٹ گیری کرسٹن نے چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی کو پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض نے چند روز قبل ہی اپنی رپورٹ محسن نقوی محسن نقوی کو بجھوائی تھی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، وہ بورڈ حکام اور سابق کرکٹرز سے مشاورت کر کے ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے باخبر فیصلے کریں گے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ میں کھلاڑیوں کے نظم و ضبط، رویے اور کھیل کے بارے میں آگاہی سمیت کئی اہم شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برائن لارا یا بابراعظم؛ ہربھجن سمیت دیگر پینل اراکین ہنس پڑے

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

تفصیلی رپورٹ میں گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس لیول کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا، ان کا خیال ہے کہ فٹنس کی وجہ سے ٹیم نے ناقص کارکردگی پیش کی جب کہ مسائل کی نشاندہی کے علاوہ کرسٹن نے ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں انہی مسائل پر بات کی تھی اور اب انہوں نے اپنی رپورٹ میں ان کو دستاویزی شکل دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top