جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

02 اگست, 2024 14:44

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ  قطری دارالحکومت دوحہ میں ادا کر دی گئی۔

دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں عالمی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور حماس کے سابق سربراہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہانیہ کے جسد خاکی کو دوحہ کے شمال میں واقع لوسیل شاہی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے باعث دوحہ میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے خاص طور پر اسلامی ممالک سے درجنوں سرکاری معززین نے بھی اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی،  اس کے علاوہ فتح اور اسلامی جہاد سمیت فلسطینی دھڑوں کے رہنما بھی اسماعیل ہنیہ کی آخری رسومات کے لیے دوحہ پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

قومی اسمبلی: اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا، قتل کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور

واضح رہے کہ بدھ کے روز حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

اسماعیل ہانیہ ایران کے صدر مسعود پیشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top