جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے میں چار فلسطینی شہید

31 اگست, 2024 10:21

غزہ میں امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے ایک اسپتال میں خوراک اور ایندھن لے جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ‘مسلح حملہ آور’ تھے۔

امدادی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چاروں فلسطینی جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں واقع اماراتی ہلال احمر کے اسپتال جانے والے انیرا امدادی قافلے کی گاڑی میں سوار تھے۔

انیرا نے کہا کہ قافلے کے غزہ میں اسرائیل کے زیر کنٹرول کریم شالوم کراسنگ سے روانہ ہونے کے فورا بعد، کمیونٹی کے چار فلسطینیوں نے "اہم گاڑی کا کنٹرول سنبھال لیا، اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہ راستہ غیر محفوظ ہے اور لوٹے جانے کا خطرہ ہے۔”

اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ لیڈ کار میں متعدد ہتھیار تھے، البتہ جائے وقوعہ پر موجود افراد کی ہر ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی میں کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top