جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور فرد جرم کا سامنا

28 اگست, 2024 08:47

انتخابی بغاوت کیس میں ریپبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور فرد جرم کا سامنا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے نظرثانی شدہ فرد جرم میں وہی چار الزامات عائد کیے ہیں، ٹرمپ پر اپنی انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کے لیے کثیر الجہتی سازش کا الزام عائد کیا گیا۔

کیس کو ایک نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا جب کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف ٹرمپ کی پیشی پر زور نہیں دے گا اور ٹرمپ کے وکیل سے مشاورت کرکے مشترکہ تجاویز سامنے لائے گا۔

اس اقدام پر ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے اور اس فرد جرم کو مسترد کردیا جانا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مقدمے کی کارروائی نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے ہوسکے گی اور ٹرمپ جیت گئے تو وہ محکمہ انصاف پر زور دیں گے کہ مقدمہ ہی ختم کردیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top