مقبول خبریں
تاریخ میں پہلی مرتبہ دیوالی آج کراچی کے سمندر منوڑا میں منائی جائے گی
کراچی : پاکستان ہندو کونسل کے پی ٹی، نیوی اور منوڑا کینٹ بورڈ کے تعاون کیلئے شکر گزار ہیں۔
پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پانچ بجے کیماڑی بندرگاہ سے منوڑا مندر کی طرف بذریعہ کشتی روانگی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد، امید ہے ان دیوں سے پورا ملک منور ہوگا : وزیر اعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ کھلے سمندر میں آتش بازی کے خوبصورت نظارے ہوں گے۔ منوڑا مندر میں دیوالی کی تقریب منعقد ہو گی۔ پانچ سو سے زائد شرکاء کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوگا۔ دیوالی تقریب کے بعد عشائیہ دیا جائے گا۔