پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

کون سے ملک میں خاتون مسلح افواج کی سربراہ ہیں؟

04 جولائی, 2024 21:12

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کو آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی سربراہ تعینات کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیفٹننٹ جنرل جینی کریگنن کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور فوج کے موجودہ سربراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وائن آیئر کی جگہ لیں گی۔

جنرل جینی کیریگنن اس وقت کینیڈا کی مسلح افواج میں پروفیشنل کنڈکٹ اینڈ کلچر کی سربراہ ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کے بعد اسرائیلی وزیر نے مصر کے صحرائے سینا پر قبضے کا مشورہ دیدیا

اعلامیے کے مطابق جنرل جینی کیریگنن کا فوجی کیریئر 35 برسوں پر محیط ہے، اس دوران انہوں نے دو کمبیٹ انجینئر رجمنٹس اور سیکنڈ کینیڈین ڈویژن کی کمانڈنگ کی ہے جہاں انہوں نے 10 ہزار سے زائد سپاہیوں کی سربراہی کی ہے۔

جنرل جینی کیریگنن 2008 میں سی اے ایف کی تاریخ کی پہلی خاتون بنی تھیں جب انہوں نے فوج کے جنگی یونٹ کی کمان سنبھالی تھی، اسی دوران انہیں افغانستان میں تعینات کردیا گیا تھا، انہوں نے اس کے علاوہ بوسنیا-ہرزیگونیا اور شام میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے 2019 سے 2020 کے دوران عراق میں نیٹو مشن کی سربراہی کی تھی۔

جنرل جینی کیریگنن 18 جولائی کو ایک تقریب میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top