جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شمالی اٹلی میں سیلاب سے نو افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر، فارمولا ون ریس منسوخ

18 مئی, 2023 12:14

شمالی اٹلی کے علاقوں میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ آفت کے پیش نظر فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کر دی گئی۔

اٹلی کے شمالی ایمیلیا-روماگنا کے علاقے میں شدید بارشوں کے بعد شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سالانہ اوسط کی نصف بارش صرف 36 گھنٹوں کے دوران ہوئی۔

موسلا دھار بارش کے باعث دریا پھٹ پڑے۔ شہروں تک پانی پہنچ گیا، جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آ گئی۔ مختلف واقعات میں نو افراد ہلاک اور ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : اٹلی میں فائرنگ، اطالوی وزیر اعظم کی دوست سمیت تین افراد ہلاک، ملک میں سوگ

دریں اثنا، امولا میں فارمولا ون گراں پری، جو اتوار کو شیڈول کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ہنگامی خدمات پر دباؤ کو کم کرنے اور موٹر ریسنگ کے شائقین کو سیلاب زدہ علاقے میں جمع ہونے سے روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب نے 37 قصبوں اور کمیونٹیز کو متاثر کیا ہے اور تقریباً 120 لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ بولوگنا شہر کا ایک پل منہدم ہو گیا، کچھ سڑکیں سیلابی پانی کی وجہ سے تباہ ہو گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top