بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

عید کے دوسرے روز شیخوپورہ میں حادثہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

18 جون, 2024 10:52

شیخوپورہ کے گاؤں پنڈور میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ، مرنے والوں میں شوہر، اس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جبکہ زخمی لڑکی اس شخص کی بھتیجی تھی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد عید الاضحی ٰ کے موقع پر اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے امر سادھو سے لاہور کے علاقے گجر پورہ جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:ژوب میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی و قانونی کارروائی اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے

مرنے والوں کی شناخت 26 سالہ شہزاد، 10 سالہ فضہ، 8 سالہ مہک، 12 سالہ فیضان اور 6 سالہ سفیان کے طور پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب زخمی لڑکی کی شناخت 15 سالہ نور ولد ریاسات کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top