جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پانڈا ڈپلومیسی: چین کا 21 سال بعد امریکا کو 2 بڑے پانڈوں کا تحفہ

27 جون, 2024 13:07

چین نے 21 سال بعد ایک مادہ اور نر پانڈوں کا جوڑا امریکہ کے سان ڈیاگو چڑیا گھر کی طرف روانہ کردیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ بیجنگ مغرب کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کے ساتھ اپنی نام نہاد ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کی کوششوں کو دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارہ کے مطابق چین کے صوبہ سیچوان میں واقع بائی فینگشیا جائنٹ پانڈا بیس سے چار سالہ یون چوان اور جولائی میں چار سال کی ہونے والی مادہ پانڈا شین باؤ بدھ کے روز روانہ ہوئے جب کہ یہ جوڑا اگلے 10 سال تک سان ڈیا گو چڑیا گھر میں رہے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان آئندہ مالی سال میں پانڈا بانڈز لانچ کرے گا، وزیر خزانہ

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق دونوں پانڈوں یون چوان اور شین باؤ چہارشنبہ کی رات سیچوان صوبے میں چائنا کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر فار دی جائنٹ پانڈا کے بائی فینگشیا بیس سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اپنے نئے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔

سی سی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی 2020 میں پیدا ہونے والی ایک مادہ شین باؤ ایک ‘نرم اور اچھا برتاؤ کرنے والا’ پانڈا ہے جبکہ جولائی 2019 میں پیدا ہونے والا نر یون چوان ‘ہوشیار اور جاندار’ ہے۔

سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انکی ٹیم نے تازہ بانس کی گولیاں، پھل، سبزیاں اور خاص طور پر تیار کردہ مکئی کی روٹی تیار کی ہے جسے ’وٹو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس نایاب قرض کو فروری میں حتمی شکل دی گئی تھی، جس سے چند ماہ قبل ہی چینی رہنما شی جن پنگ نے سان ڈیاگو چڑیا گھر میں پانڈا بھیجنے کی تجویز دی تھی۔

سان ڈیاگو زو وائلڈ لائف الائنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہیں چینی اڈے پر جشن منانے کے لیے الوداعی تقریب دی گئی جس میں امریکی اور چینی شخصیات نے شرکت کی، جس میں پرفارمنس اور تحائف کا تبادلہ بھی شامل تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top