جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں چہلم سے قبل دو گروپوں کے مابین فائرنگ

25 اگست, 2024 17:27

کراچی کے علاقے گولیمار میں ایک گروپ کا دوسرے گروپ پر حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جی ٹی وی نیوز کے نامہ نگار کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

پولیس کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم گولیمارکےاطراف سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ، گورنز اور وزیرداخلہ ضیاء لنجارنے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top